اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلی کے بارے میں کہا کہ آج عراق اور شام میں، دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کی جانب سے جس چیز کا مشاہدہ کیا جارہا ہے، درحقیقت امریکہ اور علاقے میں اس کے حامیوں اور صہیونیوں کا منصوبہ ہے، اور جس کا مقصد علاقے میں تکفیری نظریات کو پروان چڑھانا ہے۔
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے اقدامات کو صدر اسلام میں خوارج کے نظریات کا آئینہ دار قرار دیا اور کہا کہ انتہا پسند اور تکفیری گروہوں کے منصوبہ ساز، اغیار ہیں کہ جنہوں مسلمانوں کی وحدت سے نقصان اٹھایا ہے اور وہ اسلام ناب محمدی سے خوف زدہ ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی ملکوں کے درمیان ایران کے مثالی نمونے کے حوالےسے اغیار کے خوف و ہراس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اغیار و برا چاہنے والے اسلامی حکومت کے مقابلے میں خطرہ محسوس کررہے ہیں۔
.......
/169